تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) اوکاڑہ 2021کے عہدیداران کے انتخاب کے لیے 28دسمبر کو الیکشن ہوں گے

اوکاڑہ ( محمدمظہررشید چودھری سے) سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) اوکاڑہ کی تنظیم مدت ختم ہو نے پر تحلیل ،2021کے عہدیداران کے انتخاب کے لیے 28دسمبر کو نئے الیکشن ہوں گے۔5رکنی الیکشن کمیٹی تشکیل۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پریس کلب ( رجسٹرڈ) اوکاڑہ کی تنظیم 2020 مدت ختم ہونے پر تحلیل کردی گئی ، سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ)اوکاڑہ 2021کے عہدیداران کے انتخاب کے لیے عابد حسین مغل، محمد مظہر رشید چوہدری ، مرزا افضال بیگ ، ممبر ڈسٹر کٹ امن کمیٹی مولانا ظفر اللہ قمرلکھوی اور ڈپٹی ڈائریکٹر انفامیشن خورشید جیلانی پرمشتمل الیکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے الیکشن کمیٹی کے چیئرمین عابد حسین مغل ہو ں گے ۔ الیکشن کمیٹی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے عہدیداران کے انتخاب کے لیے 27دسمبر کودوپہر2بجے تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے اور 28دسمبر کو دوپہر 12بجے سے 2بجے تک سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) میں ووٹنگ ہوگی الیکشن میں 28ممبران ووٹ کا حق استعمال کرسکیں گے الیکشن میںپریس کلب کے چیئرمین ، صدر ، سینئر نائب صدر ، نائب صدر ، جنرل سیکرٹری ، جوائنٹ سیکرٹری ، سیکرٹری اطلاعات اور فنانس سیکرٹری کے عہدوں کا انتخاب ہو گا٭

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button