تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:بلد یاتی الیکشن کوشفاف بنانے کیلیے ووٹرلسٹیں کاعمل مکمل کررہےہیں، ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن

اوکا ڑہ (محمدمظہررشید سے) ڈسٹر کٹ الیکشن کمیشن اوکا ڑہ چو ہدری محمد اصغر گجر نے کہاکہ بلد یاتی الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے ووٹر لسٹیں کا عمل مکمل کر رہے ہیں ،حلقہ بندیو ں کے مطابق ہر یو نین کو نسل اور وارڈ کی ووٹر لسٹیں بہت جلدتیار کر لی جا ئیں گی ،بلد یا تی الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کا عملہ دن رات کو شاں ہے، لیکن پو رے ضلع سے ووٹو ں کی منتقلی اور اندارج کا سلسلہ اس وقت تک جاری ہے جب تک الیکشن کمیشن کی طرف سے بلد یا تی الیکشن کا شیڈول جاری نہیں ہو جا تا، الیکشن شیڈول کے جاری ہو نے کے فوری بعد تمام انتظامات مکمل کر لیے جا ئیں گے ان خیالا ت کا اظہار انہو ں نے اپنے دفتر میں صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔چو ہدری محمد اصغر گجر نے کہاکہ الیکشن کمیشن ہر صورت میں شفاف اور غیر جانبدارالیکشن کروانے میں اپنا کردار ادا کر ے گا ،ہمارے لیے سب برابر ہیں کسی بھی پارٹی یا امیدوار کو شکایت کا موقع نہیں دیں گے ،تمام اقدامات بہتر طر یقہ سے سر انجام دیں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button