تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اوکاڑہ کی ٹی ایچ کیو حویلی لکھا میں ہنگامی پریس کانفرنس

اوکاڑہ (محمدمظہررشید چودھری سے ) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اوکاڑہ کی ٹی ایچ کیو حویلی لکھا میں ہنگامی پریس کانفرنس،کرونا وبا کے دوران ڈاکٹر حالت جنگ میں ہیں اس موقع پر ڈاکٹروں کے خلاف کارروائیاں سمجھ سے بالاتر ہیں، صدر ینگ ڈاکٹرایسوسی ایشن اوکاڑہ ڈاکٹر اویس اکرم،جوائنٹ ایکشن کمیٹی وائی ڈی اے اورپی ایم اے اوکاڑہ کا دیوار کی فوری تعمیر اور 24 گھنٹے کے اندر ایف آئی آر کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال حویلی لکھا کے واقعہ پر ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن اوکاڑہ نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ چند عناصر کے خلاف تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال حویلی لکھا سے منسلک ڈاکٹر کی رہائش گاہ میں غیر قانونی طریقہ سے داخل ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے ،نائب صدر ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن ڈاکٹر معاویہ حسنین کا کہنا تھا گزشتہ روز رونما ہونے والے واقعہ سے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیامریضوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی بجائے مزید ڈاکٹر بھرتی کرنے اور ہسپتال سے ملحقہ بلڈنگ میں موجود خالی جگہ پر مزید شعبہ جات کو فنکشنل کیا جائے ، جنرل سیکرٹری پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر نعیم زاہدنے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں ڈاکٹر کمیونٹی میں مزید غم و غصّہ پیدا کرتی ہیں ،انتظامیہ کے ساتھ مل کر کچھ لوگوں نے گھر کی دیوار گرا ئی ،انہوں نے کہا کہ ہسپتال سے ملحقہ بلڈنگ میں مزید شعبہ جات بنا کر مریضوں اور عوام کے لیے کھولا جائے ٭

یہ بھی پڑھیں  قیامت سے پہلے قیامت۔۔۔۔! حافظ قران باپ کا دس سالہ بیٹی کے ساتھ بد فعلی کا الزام

یہ بھی پڑھیے :

3 Comments

  1. You are so cool! I don’t believe I have read anything like that before.
    So great to find another person with some original thoughts on this topic.

    Seriously.. thank you for starting this up. This
    web site is something that is required on the internet, someone with a bit
    of originality!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker