
اوکاڑہ(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا نے کہا ہے کہ ضلع کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان اپنے اپنے اداروں میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے دائرہ کار کو مزید بڑھائیں اور نظم و ضبط کے معاملہ میں کوئی سمجھوتہ نہ کریں ہسپتالوں میں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کی سو فیصد حاضر ی کو یقینی بنانے کے لئے ذاتی دلچسپی لیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈ ی ایچ کیو ساؤتھ سٹی ،ٹی ایچ کیو ز ،آر ایچ سی اور بی ایچ یو کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر جاوید احمد گورائیہ نے چیف منسٹر ہیلتھ روڈ میپ کے انڈیکیٹرز اور ضلع کے ہسپتالوں میں بہتری کے لئے کئے جانیو الے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا نے ایم ایس صاحبان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہسپتالوں میں میڈیسن سٹورز کو خود چیک کریں صفائی ستھرائی اور سیکیورٹی کے معاملات پر کڑی نظر رکھیں انہوں نے کہا کہ ایم ایس صاحبان اپنے عہد ہ کے تمام تقاضوں کو نبھائیں تاکہ معاملات کو بہتر سے بہترین کیا جا سکے ۔انہوں نے ہدائیت کی کہ مریضوں کے بیڈز پر کمبل ،تکیے ،نئی چادریں اور واڑدز میں ہیٹرز کو فنگشنل رکھنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا جائے ہسپتال میں میڈیسن کا ریکارڈ اپ ڈیٹ رکھا جائے اور لوکل پرچیز کی گئی ادویات کی تمام تفصیل اور ریکارڈ کو بھی اپ ڈیٹ رکھا جائے۔ہسپتالوں کی تمام مشینری آلات کو فنگشنل بنائے رکھنے کے لئے مسلسل نگرانی کی جائے تاکہ مریضوں کو کسی قوقت بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے*