تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: تمام تعلیمی اداروں اور بینکوں کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے . ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل رانا

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل رانا نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع بھر کے تمام بینکوں کی سیکیورٹی انتظامات کو چیک کرتے ہوئے ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں کہ تمام تعلیمی اداروں اور بینکوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے بنک منیجرز سکیورٹی گارڈز کو روزانہ کی بنیاد پر اسلحہ جات کو چیک کریں۔Security laps پر بنک منیجرز کو وارننگزجاری کی گئی ہیں ۔اور بینک گارڈز کو ہدایات جاری کیں کہ ہر آنے جانے والے کو بغور چیک کریں اور مشکوک ہونے کی صورت میں تمام احتیاطی تدابیر کو اپنایا جائے سکول بھی موسم گرما کی تعطیلات کے بعد دوبارہ کھل چکے ہیں اور روشن پاکستان کے مستقبل کے لیے بچوں کے تحفظ کو ہر صورت میں بہتر حکمت عملی کو اپنا یا جائے پولیس گشت کے نظام کو مزید بہتر اور موثر بنائے گنجان آباد اور مارکیٹوں جہاں عوام کا زیادہ رش اور مصروف بازاروں کی مسلسل چیکنگ کی جائے اور موٹر سائیکل سکواڈ کو متحرک رکھا جائے ۔ ناجائز اسلحہ اور مشکوک افراد ، مشکوک موٹر سائیکل کی چیکنگ کو موثر بنایا جائے ۔دوران ڈیوٹی کسی بھی قسم کی لاپرواہی ، غفلت ہر گز برادشت نہیں کی جائے گی ۔سستی اور غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لائے جائے گا*

یہ بھی پڑھیں  میاں نوازشریف نےوزیر اعظم ہاوس میں پہنچ کر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker