تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ماحول کا تحفظ در حقیقت انسان کا تحفظ ہے . شفیق الرحمن شیخ

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) ماحول کا تحفظ در حقیقت انسان کا تحفظ ہے جس میں غفلت روئے زمین پر بسنے والے انسانوں اور جانوروں کے لئے تباہی کا سامان ہے ان خیالا ت کااظہار بلدیہ اوکاڑہ کے سابق وائس چیئر مین شاہد سلیم چودھری نے ماحول کے عالمی دن کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کیا جس کا اہتمام مقامی تنظیموں ’’جیون‘‘اور سائبان نے کیا تھا ۔ جب کہ صدارت چودھری خالد نصیر نے کی۔سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے منیر چودھری،عبدالوحید،شفیق الرحمن شیخ ،ملک ارشد ،اکبر راج اور سجاد علی سمیت دیگر راہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ماحول کے عدم تحفظ کے نتیجہ میں عالمی سطح پر درجہ حرارت میں اضافہ ،گلیشیئرکا پگھلنا،طوفان اور سیلاب جیسی آفات کی بڑھوتی لازمی امر ہے اور ان مسائل سے نپٹنے کے لئے جہاں حکومتی سطح پر قوانین واضع کرنا ہے وہاں ہر فرد کے شعور کو بیدار کرنا بھی ضروری ہے۔مذہبی راہمناؤں،سماجی اداروں،سول سوسائٹی،فنکاروں،کھلاڑیوں،میڈیا،اساتذہ ،تاجروں ،صنعتکاروں اور سیاستدانوں کو اپنا کردار ادا کرناہوگا۔کیوں کہ ماحول کا معاملہ کسی خاص علاقہ،یا گروہ سے نہیں جوڑا ہوا بلکہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے

یہ بھی پڑھیں  پاکستان مستقبل کا سپر پاور اور خلافت کا مرکز بنے گا ،سراج الحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker