تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :ہسپتال میں موجود ہر سہولت مریضوں تک پہنچائی جارہی ہے . میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شاہد سلیم

اوکاڑہ(محمدمظہررشید چودھری سے)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شاہد سلیم نے کہا ہے کہ ہسپتال میں ہرآنے والا مریض کا علاج کرنا اپنا اولین فرض سمجھتا ہوں۔اس سلسلہ میں مجھے کسی کی سفارش کی ضرورت نہیں۔ایکسرے،لیبارٹری،میڈیسن وغیرہ ہر ایک شعبہ کی خود نگرانی کرتا ہوںاور ہسپتال میں موجود ہر سہولت مریضوں تک پہنچائی جارہی ہے۔اس میں کسی کو کوئی مشکل پیش آئے تو میرے دروازے ہر خاص وعام کے لیے کھلے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس اوکاڑہ کے صدر رائے امداد علی تبسم کھرل سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ میری صحافیوں اور اوکاڑہ کی عوام سے خصوصی درخواست ہے کہ وہ ہسپتال کے عملہ کی طرف سے عدم تعاون،کرپشن یااپنے فرائض میں کوتاہی دیکھیں تو بلا جھجک فوری طور پر مجھے اطلاع کریںمیں آپکا شکرگزار ہوں گا٭

یہ بھی پڑھیں  اٹک:چوہدری شیر علی خان نئی بھرتی ہونے والی خاتون کو تقرری کا پروانہ دے رہے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker