تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہر وقت تیار ہے . محمد اسلم مغل ایڈووکیٹ

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ)حکمران اپنے کاروبار کے تحفظ کی خاطر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے سے قاصر ہیں،موجودہ حکمران اپنے ذاتی تعلقات کی بنا پر وطن عزیز اور عوام سے سنجیدہ نہ ہیں،بھارت کی طرف سے پاکستان کے معصوم شہریوں پر گولہ باری اور فائرنگ کی پر زور مذمت کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے رہنما محمد اسلم مغل ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں معصوم پاکستانی شہریوں کی شہادت اور 40 سے زائد کے زخمی ہونے پر عوام میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے جب تک بھارت کو منہ توڑ جواب نہ دیا گیا اس وقت تک یہ جارحیت سے باز نہیں آئے گا محمد اسلم مغل ایڈووکیٹ نے کہا کہ بھارت کسی خام خیالی میں نہ رہے پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہر وقت تیار ہے موجودہ حکمران بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے سے اس لیے پہلو تہی کر رہے ہیں کہ کہیں انکے کاروباری اور ذاتی تعلقات کو نقصان نہ پہنچ جائے*

یہ بھی پڑھیں  دیپالپور: ٹی ایچ ہسپتال میں محکمہ صحت کے ملازمین کے درمیان جھگڑا،جوتے ٹھڈے چل گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker