تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :پنجاب میں زراعت تعلیم صحت سمیت زندگی کا ہر شعبہ ہی زوال کا شکار ہے .رہنما پاکستان مسلم لیگ ق

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما و سابق ڈپٹی وزیراعظم چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب میں زراعت تعلیم صحت سمیت زندگی کا ہر شعبہ ہی زوال کا شکار ہے ،ہر ادارہ تباہی کی طرف گامزن ہے اور مہنگائی بے روزگاری غربت لاقونیت،بے انصافی سمیت چوری ڈکیتی ،رہزنی میں اضافہ مسلسل بڑھ رہا ہے تمام عوامی فلاحی ادارے تباہ ہو چکے ہیں ،معیار تعلیم گر رہا ہے ،صحت کی سہولیات ناپید ہوتی جا رہی ہیں ،زراعت اور کسان کا برا حال ہے ،پنجاب میں سرکاری طور پر گندم کی خریداری نہ ہونے کے برابر ہے کیونکہ گودام پہلے ہی فل ہیں،اور پنجاب کے حکمران قوم کا اربوں روپیہ اورنج لائن ٹرین پر لگا کر اپنا کمیشن بنا رہے ہیں ۔لوگ اب دوبارہ ہمارے فلاحی دور کو یاد کر رہے ہیں اس حکمرانوں کو ان کے معاشی سیکنڈل ہی لیں ڈوبے گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے میاں عبدالرشید بوٹی،سرفرازبھٹی،محمد علی لکھوی ،راؤ صفدرعلیخان،طلحہ لکھوی ،ملک حق نواز سنگلہ،شاہد بیگ،سردار مقصود سندھو، محمدزاہد قادری اور فضیلت چوہدری سمیت دیگر اوکاڑہ کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چوہدری پرویز الٰہی نے مدیذ کہا کہ ہمارے دور کا وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال ابھی تک نامکمل ہے کیونکہ اس پر ہمارے دور کی تختی لگی ہوئی ہے ،اسی طرح ہم نے چھوٹے دیہات کو بڑے شہروں سے ملانے والی رابطہ سڑکوں پر عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے پٹرولنگ نظام شروع کیا جس کی وجہ سے روڈ ڈکیتیوں میں نمایاں کمی آنے سے ساتھ ساتھ ٹریفک حادثات بھی کنٹرول ہوئے تھے مگر موجودہ حکمرانوں نے اس محکمہ کو اس قدر زوال پذیر کردیا ہے کہ اس کے پاس پٹرول کا فنڈ نہیں ہے۔ہم نے شعبہ تعلیم میں بلند معیار کے لئے فری کتب کی فراہمی سمیت طالبات کو ہر ماہ 200روے ماہانہ فنڈ کی دستیابی کو یقینی بنایا تاکہ غریب آدمی اپنی بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر سکیں ۔ چوہدری پرویزالٰہی نے رہنماؤں کو تنظیم سازی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ق ہی عوام کی ترجمان جماعت ہے اور ہماری جماعت نے ہمیشہ عوام کے مسائل کو ہر جگہ نمایاں کیا ہے ،پنجاب میں اب لوڈشیڈنگ کا بحران ہے شہروں اور دیہات میں غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے ،صبح ناشتے کے وقت گھروں میں گیس نہیں ہوتی ۔انھوں نے کہا کہ پنجاب میں انسانی ادویات کی قیمیں روزبروز بڑھ رہی ہیں کوئی بھی میڈیکل سٹو ر والوں کو پوچھنے والا نہیں ہے ،چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ جو اس کڑے دور میں مسلم لیگ ق کے ساتھ عوام کی فلاح وبہبود میں ہمارے ساتھ ہیں وہ لوگ ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں *

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: مقدمہ کی پیشی پر جاتے زمیندار پر دو افراد کاتشدد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker