تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : پولیو سے پاک پاکستان کے لئے ہر شخص کواپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خاں

اوکاڑہ(محمد مظہررشید چودھری سے ) ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خاں نے کہا ہے کہ پولیو سے پاک پاکستان کے لئے ہر شخص کواپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو ویکسین کے دو قطرے محکمہ صحت کی ٹیموں سے پلوانا ہونگے ، بچوں کو ساری عمر کی معذوری سے بچانے کے لئے ہمیں اپنے اپنے دائرہ اختیار میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اقدامات کرنا ہے،ان خیا لات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹریاسر عرفات ،ڈی ایچ اوڈاکٹر سید سجاد گیلانی ،ڈی ڈی ایچ او ز، سرکاری محکموں کے سر براہان ،ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں، انچارج (ڈی پی سی آر) محمد فیصل نثار، کیمونیکیشن آفیسر ڈی سی آفس محمد اسد اللہ چودھری ،سماجی تنظیم’ ماڈا‘ کے صدرمحمد مظہررشید چودھری اور انسداد پولیو کمیٹی کے اراکین شریک ہوئے، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر یاسر عرفات ،ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سجاد گیلانی نے انسداد پولیو مہم کے خدوخال اور محکمہ صحت کی جانب سے مرتب کئے گئے ایکشن پلان سے متعلق بریفنگ دی ،انہوں نے کہا کہ سال 2020کی آخری پولیو مہم30نومبر سے 4دسمبر تک جاری رہے گی ، جس میں ضلع بھر کے پانچ سال تک کی عمر کے چھ لاکھ پندرہ ہزار ایک سو چھبیس بچوں کو پولیو ویکسین کے دو قطرے پلائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے ہے اور اس سلسلہ میں پولیس حکام مکمل انتظامات کریں،محکمہ صحت کے افسران انسداد پولیو ٹیموں کی ٹریننگ اور پولیس ،ریو نیو ، محکمہ تعلیم ،محکمہ انفارمیشن سمیت دیگر محکموں کی معاونت سے سو فیصد کوریج کو ممکن بنائیں اور پورے ضلع میں کوئی بچہ انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پینے سے نہ رہ جائے،ہمیں اپنے بچوں کوا س مہلک مرض سے بچانے کے لئے کوشش کرنا ہے کہ ہمارے اردگرد پانچ سال سے کم عمر کا کوئی بچہ انسداد پولیو ویکسیئن کے قطرے پینے سے نہ رہ جائے ٭

یہ بھی پڑھیں  انسانی جسم کا فلٹر۔گردہ !

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker