تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : سابق صدر سٹی پر یس کلب حافظ عتیق الرحمن،سینئر صحافی طارق مجید مغل،محمد شفیق بھٹی کی جانب سے جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ) سٹی پر یس کلب(رجسٹرڈ) اوکاڑہ میں جشن آزادی کے سلسلے میں کیک کاٹنے کی تقریب ، اسٹنٹ کمشنر ،ای ڈی او سمیت صحافتی شخصیات کی شرکت تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کے سلسلہ میں اوکاڑہ سٹی پر یس کلب (رجسٹرڈ) اوکاڑہ میں کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر طاہر امین ، ای ڈی او زراعت ڈاکٹرشیر محمد شیراوت، ڈسٹرکٹ آفیسر انفارمیشن خورشید جیلانی ،ڈسٹرکٹ آفیسر 1122اوکاڑہ ظفر اقبال ، جنرل سیکرٹری ریجنل یونین آف جر نلسٹس پنجاب عابد حسین مغل ،چیئرمین ڈی یو جے اوکاڑہ رائے علی اکبر کھر ل، چیئرمین پر یس کلب عباس علی جٹ ، صدر محمد مظہر رشید چوہدری ،سینئر نائب صدر اعجاز انجم کھوکھر ،سماجی رہنما حسن اختر راؤ، سینئر صحافی ملک ظفر اقبال ، محمد ارشد چوہدری ، راؤ مجیب عالم ، ڈاکٹر شاہد،طارق نوید ، گلفام علی شیخ ،شہباز رزاق ،اے ڈی ، عرفان لودھی ،عمران بھٹی ، صدر رواجوال پر یس کلب سردار آصف جاوید سمیت صحافیو ں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کا اہتمام سابق صدر سٹی پر یس کلب اوکاڑہ حافظ عتیق الرحمن ،سینئر صحافی طارق مجید مغل ، محمد شفیق بھٹی ودیگر نے کیا تھا تقریب میں افسران نے صحافیوں کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک کاٹااور جشن آزادی کے موقع پر آپس میں ملکر وطن عزیز کے لیے کام کرنے کا عزم کیا ،تقریب میں صحافی راہنماؤں نے سابق صدر سٹی پریس کلب اوکاڑہ حافظ عتیق الرحمن کو شاندار تقریب منعقد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button