تازہ ترینعلاقائی

کسان اتحاد کے پر امن جلوس پر انتظامیہ کی جانب سے تشدد اور گرفتاریاں قابل مذمت ہیں مر کزی صدر

اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پا کستا ن کسان اتحاد کے مر کزی صدر خالد محمود کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ بھارت سے ٹریڈ کے معاملے پر بات چیت ہوئی ہے جس پر گورنمنٹ کی کمیٹی نے ٹریڈ کو کسان اتحاد کے مطالبہ پر ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے ،اور حکومت نے کسان اتحادکے تمام مطالبات پورے کر نے کی یقین دہانی کر وائی ہے پا کستان کسان اتحاد کے پر امن جلوس پر انتظامیہ کی جانب سے تشدد اور گرفتاریاں قابل مذمت ہیں جس پر کسان اتحاد آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کر رہی ہے ،حکومتی کمیٹی نے کسان کے لیے بجلی کی سبسڈی کو30جون 2014سے2015تک بڑھا دیا جائے گا، زرعی اجناس میں استعمال ہونے والی اشیاء کو سیلز ٹیکس سے مبرا ء قرار دیا جائے اور ہر ضلع میں لیبارٹری بنائی جائے ان خیالات کا اظہار انھوں نے پا کستان کسان اتھاد کے راہنما میاں فاروق احمد کی رہائش گاہ پر پا کستان کسان اتحاد کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے خصوصی گفتگو میں کیا اس موقع پر چوہدری محمد اکرم آرائیں ضلعی صدر اوکاڑہ ، میاں غلام مصطفی وٹونائب صدر پنجاب ،چوہدری رضوان ضلعی صدر پا کپتن،محمد حسین ٹی جے،اورسردار اورنگزیب ضلعی صدر قصورودیگر راہنما بھی موجود تھے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button