تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : کسان اتحاد کی طرف سے بائی پاس اوکاڑہ کے قریب کنونشن ، مقامی پولیس نے دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)مورخہ02.06.2014کو پاکستان کسان اتحاد کی طرف سے کرمانوالہ بائی پاس اوکاڑہ کے قریب کنونشن ہوا جو بلا جواز احتجاجی دھرنا کی صورت اختیار کر گیا جس سے ریلوے ٹریک (قومی ریلوے لائن ) اور کرمانوالہ بائی پاس لاہور ، ملتان روڈکو زبردستی بند کر دیا گیا جو کئی گھنٹے بلاک رہا جس پر مقامی پولیس نے دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور جلد از جلد ان کی گرفتاریاں بھی کی جائیں گی۔دھرنا کے دوران روڈ بلاک اور ریلوے ٹریک بند ہونے پر حبس گرمی کی وجہ عوام ایکسپریس میں ایک فرد ہلاک ہوگیا اوراسی طرح ملتان سے لاہور جانے والی مسافر بس میں بھی ہلاکت ہوئی جس پر علیحدہ سے جرم 302ت پ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا جبکہ دیگر اضلاع کے کسان اتحاد کے عہدیداران پر اوکاڑہ داخلہ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور آئندہ کسان اتحاد کو کسی بھی تقریب کی اجازت نہ دی جائے گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button