تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : فیس کی وجہ سے کوئی طالب علم داخلہ سے محروم نہیں رہے گا . پرنسپل ظفر علی ٹیپو

اوکاڑہ (بیورورپورٹ )فیس کی وجہ سے کوئی طالب علم داخلہ سے محروم نہیں رہے گا، کالج اساتذہ مستحق غریب طالب علموں کے اخرجات پورے کرنے میں بھرپور تعاون کرتے ہیں ،سٹاف کے تعاون سے کالج کاماحول اور معیار تعلیم مزید بلند ہوا ہے، فسٹ ائیر میں سینکڑوں طلبہ کے داخلے کالج ہذا پر اعتماد کا مظہر ہے ،کالج میں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی، موسم بہار اور برسات میں شجر کاری کے ذریعے کالج کی خوبصورتی میں اضافہ کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج اوکاڑہ کے پرنسپل ظفر علی ٹیپو نے سماجی کارکن و صحافی محمد مظہر رشید چوہدری سے خصوصی انٹر ویو میں کیا اس موقع پر سابق پرنسپل اقرار علی راؤ ،پروفیسرمحمد سلیم طاہر ،سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ مس صائمہ رشید اور دیگر موجود تھے ظفر علی ٹیپو نے کہا کہ امسال فسٹ ائیر میں ریکارڈ داخلے گورنمنٹ کالج اوکاڑہ کے اعلیٰ معیار تعلیم پر اعتماد کا مظہر ہے انھوں نے کہا کہ مستحق اور غریب طالب علم فیس کی وجہ سے داخلے سے محروم نہیں رہیں گے انھوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر صاحب ثروت لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ مستحق طالب علموں کے تعلیمی اخرجات پورے کرنے کے لیے بھرپور تعاون فرمائیں امسال بھی کثیر تعدادمیں مستحق اور غریب طالب علموں کے تعلیمی اخرجات کے لیے کالج اساتذہ اور درد دل رکھنے والے تعلیم دوست تعاون کر رہے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button