تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : آتشیں اسلحہ سے مسلح افراد گن پوائنٹ پر دوشیزہ کو اغواء کرکے لے گئے جہاں ایک ماہ سے زائد عرصہ تک زیادتی کا نشانہ بنتی رہی

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)آتشیں اسلحہ سے مسلح افراد گن پوائنٹ پر دوشیزہ کو اغواء کرکے لے گئے جہاں اسے ایک ماہ سے زائد عرصہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا گیا گزشتہ روز وہ موقع پاکر بھاگ آنے میں کامیاب ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ31 ون اے ایل کے رہائشی ولایت علی کی نوجوان بیٹی عاصمہ ولایت کو آتشیں اسلحہ سے مسلح مظہر، قربان اور ندیم اقبال اپنے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ اسے گن پوائنٹ پر گاڑی میں اغواء کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں اسے ندیم اقبال گن پوائنٹ پر ایک ماہ سے زائد عرصہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جبکہ اس کے ساتھی اسلحہ لے کر پہرہ دیتے رہے گزشتہ روز وہ موقع پاکر بھاگ آنے میں کامیاب ہوگئی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button