شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ : ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ ، مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک دو فرار ۔

اوکاڑہ : ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ ، مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک دو فرار ۔

اوکاڑہ(محمد مظہررشید چوہدری سے )تھانہ حجرہ شاہ مقیم کی پولیس وین پر فائرنگ کے بعد اغواء اور قتل میں ملوث ملزم کو فرار کروانے والے ملزمان کے ساتھ پولیس مقابلہ ترجمان پولیس نے بتایا کہ مورخہ20.09.2017کو ملزمان نعیم اور منیر وغیرہ نے کار اسٹینڈ حجرہ شاہ مقیم سے لاہور جانے کے لیے ٹیکسی کرایہ پر حاصل کی جب ملزمان چوک حجرہ کے قریب پہنچے توملزمان نے چار کس نامعلوم اشخاص کو گاڑی میں بٹھا لیاتھوڑی ہی فاصلے پر ملزمان نے گاڑی چھیننے کی کو شش کی تو ٹیکسی ڈرائیور نے مزاحمت کی دوران مزاحمت ملزمان نے ٹیکسی ڈرائیور کو ہلاک کر کے لاش پھینک دی اور فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی موقع پر پہنچ گئے اور ملزما ن کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی اور ایس ڈی پی او دیپالپور مرزا قدوس بیگ کو سخت احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے مقامی پولیس نے ملزم نعیم کو گرفتارکرنے کے بعد قانون کے مطابق شناخت پریڈ کروائی اور تین دن کا ریمانڈ حا صل کرنے کے بعد ملزم کو برآمدگی و دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے لیجایا جارہا تھاکہ ملزم کے ساتھیوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی اور زیر حراست ملزم نعیم عرف نعیمی او رایک عدد سرکاری رائفل چھین کر فرار ہوگئے جس پرڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے غفلت کے مرتکب ملازمان پولیس کو معطل کرتے ہوئے ضلع بھر میں ناکہ بندی کے احکامات جاری کردیے گئے مقامی پولیس نے ملزمان کا تعاقب جاری رکھا اسی دوران تھانہ چوچک کے علاقہ میں پولیس نے ملزمان کو گھیرے میں لے لیا جس پر ملزمان نے گرفتاری کے ڈر سے اپنے دو ساتھیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہوگئے ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے ایس پی انویسٹی گیشن کو انکوائر ی افسر مقررہ کرتے ہوئے کہا کہ خطرناک ملزم کو جب ریکوری کے لیے لیجایا جارہا تھا تو ایس او پی کے مطابق سیکورٹی انتظاما ت کو مدنظر کیوں نہیں رکھاگیا غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیا جائے*

x

Check Also

کالم : سانچ اقوام متحدہ کے عالمی دن اور ہماری سرگرمیاں تحریر : محمد مظہررشید چودھری

کالم : سانچ اقوام متحدہ کے عالمی دن اور ہماری سرگرمیاں تحریر ...