تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :جرائم کنٹرول کرنے کے لیے تمام تر ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں .ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال فیصل شاہکار

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال فیصل شاہکار نے کہا ہے کہ نفرت انسان سے نہیں جرم سے ہے ریجن پولیس شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے جرائم کنٹرول کرنے کے لیے تمام تر ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او آفس کے سبزہ زار میں ڈکیت اور چور گینگ سے برآمد ہونے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چابیاں ان کے مالکان کے حوالہ کرنے کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل رانا ڈی ایس پی سٹی سرکل ہیڈ کوارٹر طارق ظفر اور ایس ایچ او اے ڈویژن ملک طارق جاوید اعوان نے بھی خطاب کیا ڈی پی او فیصل رانا نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ چار ماہ سے اوکاڑہ شہر میں کار اور موٹر سائیکل چور متحرک تھا اس حوالہ سے درجنوں وارداتوں میں شہری قیمتی گاڑیوں سے محروم ہو گئے تھے اس سلسلہ میں شہریوں اور پولیس میں خاصی تشویش پائی جا رہی تھی جس کے لیے ڈی ایس پی طارق ظفر ،ایس ایچ او طارق اعوان اور سب انسپکٹر حامد رشید پر مشتمل پولیس پارٹی تشکیل دیتے ہوئے ان کو ان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا جنہوں نے انتھک محنت اور کوشش سے شان عرف شانی گینگ کو حراست میں لیتے ہوئے سائنسی بنیادوں پر تحقیقات کے بعد 33کاریں اور درجنوں موٹر سائیکلوں کو برآمد کر لیا جبکہ مزید گاڑیوں کی برآمدگی کے حوالہ سے پولیس چھاپے مار رہی ہیں انہوں نے بتایا کہ یہ کار چور اور ڈکیت گینگ اوکاڑہ فیصل آباد اور دیگر اضلاع میں وارداتیں کرنے کے علاوہ مین شاہراہوں پر شہریوں کو لوٹتے تھے اور بعد ازاں چھینی اور چوری کی جانے والی گاڑیوں کو درہ آدم خیل کے علاقہ میں لے جا کر فروخت یا ان کے نمبر ز تبدیل کیے جاتے تھے انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالہ سے ملزمان کے خلاف کاروائی نہ کرنے کے حوالہ سے پریشر بھی آیا لیکن پولیس نے اس پریشر کو کسی صورت قبول نہیں کیا آر پی او فیصل شاہکار نے شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس ملازمین کے لیے نقدا نعام اور تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا اور مالاکن میں گاڑیوں کی چابیاں تقسیم کیں اس دوران انجمن تاجران ،مذہبی ،دینی ،سماجی اور صحافتی عہدیداران کی بڑی تعداد بھی موجود تھی *

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:ڈائریکٹرجنرل زراعت پنجاب نے گندم میں رکھنے والی گولیوں کی عورتوں اور بچوان کو فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker