تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : بہبود آبادی پروگرام کی کامیابی کیلئے منظم آگہی مہم کا دائرہ شہروں اور دیہاتوں کیساتھ ساتھ دور دراز علاقوں تک وسیع کیا جائے . ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خاں

اوکاڑہ(محمدمظہررشید چودھری سے) ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خاں نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں بہبود آبادی پروگرام کی کامیابی کیلئے منظم آگہی مہم کا دائرہ شہروں اور دیہاتوں کیساتھ ساتھ دور دراز علاقوں تک وسیع کیا جائے اس سلسلے میں علماءکرام، سماجی تنظیموں ،میڈیا کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ کے موقع پر کیا،اجلاس میںڈسٹر کٹ آفیسر بہبود آبادی فیاض چوہدری ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ارسلان احمد ندیم، تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر جاوید اقبال گجر،قاری سعید عثمانی ، قاضی محمد اسلم اوکاڑوی ، سیددلدار حسین ،صدر ’ماڈا ‘محمد مظہررشید چودھری ،ڈسٹرکٹ ڈیمو گرافر محمد بخش سمیت متعلقہ محکمہ کے افسران نے شرکت کی ، ڈسٹر کٹ آفیسر بہبود آبادی فیاض چوہدری نے ضلع میں محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے عوامی آگہی ،چھوٹے خاندان کی افادیت ،لٹریچر کی فراہمی ،نئے شادی شدہ جوڑوں کی رہنمائی سمیت محکمہ کے ترقیاتی منصوبوں اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خاں نے کہا ہے کہ آبادی میں بے ہنگم اضافہ ملکی ترقی اور لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے میں بہت بڑی رکاوٹ ہے چھوٹے خاندان کی افادیت سے متعلق لوگوں کو آگہی دینا وقت کی ضرورت ہے آبادی میں اضافہ اگر وسائل سے زیادہ ہوگا تو ہمیں ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے میں ہر سطح پر مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا ،ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خاں نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مزید متحرک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکموں کی معاونت سے تحصیلوں میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کر کے شادی شدہ جوڑوں کی بہبود آبادی کے حوالے سے موثر آگہی دی جائے، ماں اور بچے کی صحت کو برقرار رکھنے کیلئے بہبود آبادی پروگرام کو گھر گھر پہنچایا جائے اور ڈیوٹی پر مامور سٹاف کی کارکردگی واضح نظر آنی چاہئیے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی نہ برتی جائے ٭

یہ بھی پڑھیں  چشمہِ چشت

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker