تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : غیر ملکی باشند ے ہمارے مہمان ہیں ان کی جان ومال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے . ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحسن اسد علوی ، ڈی سی صائمہ احد چیمہ

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحسن اسد علوی اور ڈی سی اوکاڑہ صائمہ احد چیمہ نے غیر ملکی انجینئرز کی سیکیورٹی انتظامات کے سلسلہ میں ہیڈسلیمانکی کا ہنگامی دورہ کیا ۔دور ہ کے دوران انہوں نے سی سی ٹی و ی کیمروں کی ریکارڈنگ کے معیارکو چیک کیا اورڈیٹا سٹوریج کے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے انسپکٹر نوشیر احمد کاٹھیاکو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کے لیے جو ایس اوپی بنائی گئی ہے اُس پر سو فیصد عملد رآمد کیا جائے ۔غیر ملکی باشند ے ہمارے مہمان ہیں ان کی جان ومال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اس میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی اور غفلت ہرگز برادشت نہیں کی جائے گی ۔ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی اور ڈی سی اوکاڑہ صائمہ احد چیمہ سائٹ پر بھی گئے جہاں پر غیر ملکی انجینئرز کام میں مصروف تھے اُن سے سیکیورٹی ڈیوٹی کے بارے میں بات چیت کی جس پر انہوں نے سیکیورٹی انتظامات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اوکاڑہ پولیس کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا*

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:یونیورسٹی آف واہ کے چوتھے کانووکیشن کی پُر وقار تقریب یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker