تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر اظہر محمود چوہدری کرونا وائرس سے انتقال کرگئے

اوکاڑہ (محمدمظہررشید چودھری سے ) پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر اظہر محمود چوہدری کرونا وائرس سے انتقال کرگئے ، نماز جنازہ میں ارکان اسمبلی سمیت مختلف شعبہ زندگی کے سینکڑوں افراد کی شرکت ، مقامی قبرستان میں سپرد خاک ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر اظہر محمود چوہدری کرونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگئے نماز جنازہ میں ارکارن اسمبلی ، پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر ز ،عہدیداران، مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ، نماز جنازہ کے بعد اظہر محمود چوہدری کوان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔اظہر محمود چوہدری گزشتہ کئی روز سے کرونا وائرس میں مبتلا اورلاہور کے ہسپتال میں زیر علاج تھے ، وہ 2001میں ناظم یونین کونسل منتخب ہوئے ، 2010میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے، 2013کے جنرل الیکشن میں پی پی 189اوکاڑہ سٹی سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا وہ ضلع اوکاڑہ میں واحد پی ٹی آئی کے رہنما تھے جوپی ٹی آئی کے انٹر پارٹی الیکشن میں بھاری اکثریت سے ضلع اوکاڑہ کے صدر منتخب ہوئے تھے ۔ اظہر محمود چوہدری نے سوگواران میں ایک بیوہ ،2بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے ٭

یہ بھی پڑھیں  میلسی:سگے بھائی کو قتل کرنے پر سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker