شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ :سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بارو ایم ایس ایف پاکستان سینئر صحافی رانا محمد اکبر جوئیہ کا تعزیتی ریفرنس

اوکاڑہ :سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بارو ایم ایس ایف پاکستان سینئر صحافی رانا محمد اکبر جوئیہ کا تعزیتی ریفرنس

اوکاڑہ (بیورورپورٹ ) سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بارو ایم ایس ایف پاکستان سینئر صحافی رانا محمد اکبر جوئیہ کا تعزیتی ریفرنس، سابق وفاقی وزیر ریاض فتیانہ ، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمدخاں سمیت ملک بھر سے اہم سیاسی راہنماؤ ں کی شرکت ، مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق جنرل سیکرٹری مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان ، سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ و سینئر صحافی رانا محمد اکبر جوئیہ ایڈووکیٹ کو خراج عقید ت پیش کرنے کے لیے جی ٹی روڈ اوکاڑہ پر واقع ایک مقامی ہوٹل میں ایم ایس ایف پاکستان کے سابق راہنماؤں نے ایک تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا ۔ جس کی صدارت سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اسلم زار نے کی تقریب کے مہمان خصوصی سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خاں ، ڈاکٹر شکیل روشن ، اقبال ڈار ودیگر تھے تقریب میں جاوید اقبال گورایہ ، فدا حسین کیانی ، فقیر حسین بخاری ، سراج اے راشدی ، سرور انجم مغل ،ایم ایس ایف کے مرکزی صدر ملک حق نواز سنگلہ ، ریجنل یونین آف جرنلسٹس پنجاب کے جنرل سیکرٹری عابد حسین مغل ، ضلعی صدر آر یو جے ملک نیا زاحمد جھکڑ سمیت چاروں صوبوں اور آزادکشمیر سے بھی سابق ایم ایس ایف اور رانا محمد اکبر جوئیہ کے دوستوں نے شرکت کی ۔مقررین نے رانامحمد اکبر جوئیہ کی خدمات کو زبردست سراہتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا *

x

Check Also

ختم نبوت سے متعلق تحفظات پر سمجھوتا نہیں ہوسکتا: پیر نظام الدین جامی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر نظام الدین جامی نے ...

Connect!