تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :سابقہ ناظم ومنتخب کونسلر اکبر علی خان کی ہمشیرہ کے گھر ڈکیتی کی واردات

اوکاڑہ (بیورورپورٹ) سٹی صدرمسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ اوکاڑہ سابقہ ناظم ومنتخب کونسلر اکبر علی خان کی ہمشیرہ کے گھر ڈکیتی کی واردات، تین ڈاکوپچپن تولے طلائی زیورات سمیت تقریباََڈیڑھ لاکھ نقدی لے کر فرار ۔تفصیلات کے مطابق گلشن فاطمہ کالونی میں واقع سٹی صدرمسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ اوکاڑہ سابقہ ناظم ومنتخب کونسلر اکبر علی خان کی ہمشیرہ کے گھر ڈکیتی کی واردات میں تین ڈاکوپچپن تولے طلائی زیورات سمیت تقریباََڈیڑھ لاکھ نقدی لے کر فرارہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔اکبر علی خان نے ڈکیتی کی واردات پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری ہے لیکن افسوس آئے روز شہر میں ڈکیتیوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے *

یہ بھی پڑھیں  دبئی ٹیسٹ: کھانےکے وقفے پر کیویز6وکٹوں پر295رنز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker