تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ادارہ خدمت عامہ رجسٹرڈ فری ہسپتال اوکاڑہ کے نو منتخب مجلس عاملہ عہدیداران کی تقریب حلف وفاداری

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ شعبہ صحت سمیت تمام شعبوں میں فلاحی و دفاعی خدمات سر انجام دینے والے غیر سرکاری ادارے عوام کو سہولیات بہم پہنچانے میں حکومتی کاوشوں میں مددگار اور معاون ثابت ہو رہے ہیں عوامی فلاح و بہبود کے لئے بے لوث خدمات سر انجام دینے والے غیر سرکاری ادارے لائق تحسین ہیں ہمیں انفرادی اور اجتماعی طور پر خدمت خلق کے لئے کام کرنے والے لوگوں کے ہاتھ مضبوط کرنا ہیں تاکہ وہ بہتر انداز میں مخلوق خدا کے کام آ سکیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ خدمت عامہ رجسٹرڈ فری ہسپتال اوکاڑہ کے نو منتخب مجلس عاملہ عہدیداران کی تقریب حلف وفاداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے 1954سے قائم فری ہسپتال کے لئے بانی ڈاکٹر محمد سلیم مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارہ کی بہتری کے لئے جو بھی ممکنہ اقدامات ہوئے وہ کئے جائیں گے قبل ازیں ڈاکٹر ارشاد احمد نے فری ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا وہاں پر مریضوں کے لئے دستیاب سہولیات سے متعلق دریافت کیا ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے نو منتخب مجلس عاملہ و اراکین سے حلف لیا*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker