تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: سائلوں کی داد رسی اور ایف آئی آر کے اندراج کے لیے فرنٹ ڈیسک کا کردار کلیدی ہونا چاہیے . حسن اسد علوی

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ جس طرح ضلع بھر کے تھانوں میں فرنٹ ڈیسک کے قیام کا مرحلہ احسن طریقہ سے مکمل ہوا ہے اسی طرح سے اس کے ثمرات مظلوموں کو ملنے چاہیں تھانوں میں آنیو الے سائلوں کی داد رسی اور ایف آئی آر کے اندراج کے لیے فرنٹ ڈیسک کا کردار کلیدی ہونا چاہیے جس کے لیے تھانوں کے ایس ایچ اوز ،ایس ڈی پی اوز اپنا رول پلے کریں ترجمان پولیس نے بتایاکہ ان خیالات کا اظہار انہوں نے طیب سعید شہید پولیس لائن کے غیور ہال میں تھانوں کے ایس ڈی پی او ز، ایس ایچ اوز اورتفتیشی افسران کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن ذنیرہ نور بھی موجود تھیں ڈی پی او حسن اسد علوی نے کہا کہ پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب کے حکم پر صوبہ بھر کی طرح اوکاڑہ کے تھانوں میں فرنٹ لائن ڈیسک کا قیام مکمل ہو چکا ہے جہاں کام کرنے والا پڑھا لکھا عملہ تعینات کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ فرنٹ ڈیسک کے قیام کے مقصد کو ہر صورت پورا کرنا ہے انہوں نے رمضان کی آمد سے قبل سیکورٹی کو ضلع بھر میں فول پروف بنانے اور انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران مساجد ،امام بارگاہوں ،عبادت گاہوں ، سستے رمضان بازاروں اور تجارتی مراکز میں پولیس اہلکار مرحلہ وار شفٹوں میں تعینات کیا جائے گا جبکہ افطاری کے اوقات میں ڈیوٹی کرنے والی پولیس ملازمین کے لیے افطاری کا بندو بست محکمہ پولیس خود کرے گا انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button