پاکستانتازہ ترین

اوکاڑا:برف بیچنے والے کی بیٹی نے ساہیوال بورڈ کے میٹرک امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی

947اوکاڑا( شہباز ساجد چیف رپورٹر پنجاب)گلیوں اور مختلف محلوں میں برف بیچنے والے غریب محنت کش کی بیٹی گورنمنٹ گرلز ایم سی ہائی سکول لیڈی پارک اوکاڑا کی ہونہار طالبہ مریم خالدرولنمبر203660 نے ساہیوال بورڈ کے پہلے میٹرک امتحان2013 میں آرٹس گروپ میں1050میں سے 947 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کرکے تاریخ رقم کردی ۔مریم خالد کے والدخالد جاوید میڈیا کو بتایا کہ اس نے بہت ہی کم وسائل کے ساتھ محنت اور رزق حلال سے اپنی بیٹی کوتعلیم دلوائی اور خدا نے آج انعام سے نوازا اور مریم بیٹی ساہیوال ڈویژن میں میٹرک امتحان آرٹس گروپ میں او ل آئی۔ اسکی والدہ نے خدا کے بعد اسکی کامیابی میں اسکے سکول کی ہیڈ مسٹریس نصرت رسول اور دیگر تدریسی سٹاف کی محنت اور والدین کی دعاؤں کامظہر بتایا ۔

 

یہ بھی پڑھیں  ۔ ،،،،۔ کڑوا گھونٹ ۔،،،،۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker