تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور رحمت سے اوکاڑہ ڈینگی فری ہے. صائمہ احد

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) ڈ پٹی کمشنر صائمہ احد نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور رحمت سے اوکاڑہ ڈینگی فری ہے۔ ڈینگی وائرس نہ پھیلے جس کے لئے ہمیں اپنی لگاتار کاوشوں کو مزید بڑھاوا دینا ہے۔ ویکٹر سرویلنیس اور دوسرے شہروں سے پرانے ٹائروں کی درآمد پر گہری نظر رکھی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسدادِ ڈینگی اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ، ڈی ایم او اعجاز بھٹہ، ڈی او ہیلتھ سمیت محکمہ تعلیم بلڈنگ ضلع کونسل سمیت تمام متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر، اے ڈی سی جی صبا اصغر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے کہا کہ گھروں،بازاروں، محلوں، سرکاری عمارتوں کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے لوگوں میں شعور و آگاہی کو بیدار کیا جائے۔ عمارتوں کی چھتوں خصوصاً کباڑ مارکیٹوں کا ہفتہ وار ویکٹر سرویلنیس کیا جائے۔ محکمہ صحت کا فیلڈ عملہ گھروں میں لوگوں کو ڈ ینگی سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر اور ڈ ینگی مچھر کے انڈے دینے کی جگہوں کو خشک رکھنے کے سلسلہ میں آگاہی دیں۔ انہوں نے میونسپل کمیٹیوں اور ضلع کونسل کے افسران کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں ڈینگی کے خاتمہ کے لئے اقدامات کریں۔ انہوں نے سرکاری عمارتوں میں صفائی ستھرائی اور ڈینگی کے خاتمہ کے لئے آگاہی پروگرام کے لئے فوکل پرسن مقرر کرنے کی بھی ہدایت کی۔ ڈسٹرکٹ اینٹامالوجسٹ محمد اقبال نے ضلع میں ویکٹر سرویلنیس انسداد ڈینگی آگاہی پروگرام اور دوسرے سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر کئے جانے والے اقدامات کے متعلق بتایا*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker