تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: سرکاری ادارے عید میلا دلنبی ﷺ کی تقریبات کے سلسلہ میں اپنی ذمہ داریوں کو فرض سمجھ کر ادا کریں . ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر قیصر سلیم

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن آفیسر قیصر سلیم نے کہا ہے کہ عید امیلادالنبیﷺ کو سادگی ،احترام اور پر وقار انداز میں منانے کے لئے اقدامات اس انداز سے کئے جائیں کہ عقیدت مندوں کی جلوسوں اور ریلیوں میں مذہبی رنگ اور نبی کریمﷺ سے عقیدت کا بھر پور اظہار ہو سرکاری ادارے عید میلا دلنبی ﷺ کی تقریبات کے سلسلہ میں اپنی ذمہ داریوں کو فرض سمجھ کر ادا کریں علماء کرام ،تاجروں ،ممبران امن کمیٹی ،صحافیوں کی تجاویز اور آراء کی روشنی میں انتظامات کو حتمی شکل دی جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید میلاد النبی ﷺ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں اے ڈی سی ،اسسٹنٹ کمشنرز،صدر مرکزی انجمن تاجران،علماء کرام ،ممبران امن کمیٹی اور صحافیوں نے شرکت کی ۔قیصر سلیم نے کہا کہ وہ سیکیورٹی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا خود جائزہ لیں گیا ور تمام محکمے باہمی ربط و رابطہ کو موثر بناتے ہوئے مثالی انتظامات کا جائزہ لیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں ہم سب کو سیکیورٹی کے معاملات کو اولین اہمیت دینا ہے ہمارا اتفا ق و اتحاد ،نظم و ضبط اور بہترین انتظامات اس طرح مربوط ہونے چاہییں کہ کسی بھی ملک دشمن کو ہمارے پر امن ماحول میں رخنہ ڈالنے کی جراء ت نہ ہو ۔قیصر سلیم نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور ان عوام دشمن عناصر کی سرکوبی کے لئے سارا ملک یکجان اور متحد ہے اور ہمیں اتحاد کے عملی مظا ہر سے ان عناصر کو شکست دینی ہے ۔انہوں نے واپڈا حکام کو ہدائیت کی کہ وہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم رکھیں شام اور رات کے وقت لوڈ شیڈنگ نہ کہ جائے انہوں نے ٹی ایم اے حکام کو ہدائیت کی کہ اہم مقامات پرجنریٹر کے ذریعے روشنی کرنے کے انتظامات کئے جائیں ۔اجلاس میں ممبران امن کمیٹی نے انتظامات کے سلسلہ میں سرکاری اداروں کے تعاون کو سراہا اور تجاویز پیش کیں اراکین نے ٹریفک پولیس کے عدم تعاون کی شکایت کی جس پر ڈی سی او قیصر سلیم نے ڈی ایس پی ٹریفک کو عید میلاد النبیﷺ کے ٹریفک پلان اور دیگر انتظامات کو از سر نو ترتیب دینے اور اراکین کی تجاویز کی روشنی میں ایکشن پلان تیار کرنے کا حکم دیا*

یہ بھی پڑھیں  طالبان سے مذاکرات کیے،ان سیاسی طالبان سے بھی مذاکرات کررہے ہیں،ساجدمیر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker