تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : گورنمنٹ کالونی مین روڈ پر سکول اوقات میں ٹریفک مسائل کا سامنا

اوکاڑہ (بیورورپورٹ ) گورنمنٹ کالونی کی مین روڈ ایجوکیشن کمپلیکس میں تبدیل ،مختلف سکولوں کی برانچز اور فرنچائزز کی وجہ سے سکول اوقات میں ٹریفک کے مسائل کا سامنا ،مین روڈ پر کوئی سپیڈ بریکر نہ ہونے سے حادثات میں اضافہ،والدین اور سماجی حلقوں کی جانب سے سپیڈ بریکر بنانے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالونی کی مین روڈ پر دس سے زائدپرائیویٹ سکولز ہونے کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے خاص طور پر سکول اوقات میں تیز رفتار ٹریفک کی وجہ سے کئی حادثات دیکھنے کو مل رہے ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ اس ایجوکیشن کمپلیکس میں تبدیل ہوتی سڑک پرسپیڈ بریکر اور ٹریفک اہلکاروں کا نہ ہونا ہے والدین اور سماجی حلقوں کی جانب سے کمشنر ساہیوال ڈویژن ،ڈی سی او اوکاڑہ ،ٹریفک پولیس کے اعلی احکام سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ یہاں پر مناسب جگہوں پر سپیڈ بریکر بنائے جائیں اور ٹریفک پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker