تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : گورنمنٹ کالونی کا واحد پارک انتظامیہ کی عدم توجہ سے جنگل کا منظر پیش کرنے لگا

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ)گورنمنٹ کالونی کا واحد پارک انتظامیہ کی عدم توجہ سے جنگل کا منظر پیش کرنے لگا ،35 سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجودایک ایکڑپر مشتمل پارک اپنی اصل حالت میں بحالی کا منتظر ،جگہ جگہ جنگلی گھاس اور جڑی بوٹیاں اور گندگی کے ڈھیروں نے پارک کو نوگوایریا بنادیا، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالونی اوکاڑہ کی وہ واحد کالونی بن چکی ہے جہاں مسلسل سیوریج اور گندگی کے ڈھیر مکینوں کی مشکلات میں اٖضافہ کا سبب بن رہے ہیں گورنمنٹ کالونی کی تعمیر کے دوران یہاں پر عوام کی سہولت کے لیے ایک ایکڑ پر مشتمل پارک کے لیے جگہ مختص کی گئی لیکن 35 سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود پارک میں کوئی بھی سہولت فراہم نہیں کی گئی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن نے اپنی لاپرواہی سے اس کو گندگی اور جنگلی جڑی بوٹیوں میں بدل رکھا ہے اس پارک کو یہاں کے مکین ٹینکی والا پارک سے بھی پکارتے ہیں عوامی وسماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس پارک کی فوری تزئین وآرائش کی جائے *

یہ بھی پڑھیں  پتوکی اسسٹنٹ کمشنرکی عوام کی شکایات پر پتوکی،حبیب آباد،اورپھولنگرمیں مختلف پیٹرول پمپس کے خلاف کاروائی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker