تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : گورنمنٹ اشر ف المدارس ہائی سکول کااولڈ بلاک خستہ حالی کا شکار

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ) گورنمنٹ اشر ف المدارس ہائی سکول کی بلڈنگ خستہ حالی کا شکار ، کسی وقت بھی بڑا سانحہ رونماہو سکتا ہے ،کمروں میں تعلیم حاصلکرنے والے طلبہ کی زندگی کو خطرے میں، اہل علاقہ کا سکول کے بلاک کو فوری گراکر تعمیر کر نے کا مطالبہ ڈی سی او اوکاڑہ اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران فوری ایکشن لیں ،اگر کوئی سانحہ پیش آیا تو اس کا ذمہ دار ہیڈ ماسٹر ہو گا سروے میں اہل علاقہ کا موقف تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ پر واقع گورنمنٹ اشرف المدارس ہائی سکول کے ایک بلاک کی عمارت پرانی ہو نے کی وجہ سے خستہ حالی کا شکارہو چکی ہے، جس کی وجہ سے کسی وقت بھی عمارت کے گرنے کا خدشہ ہے خستہ حالی کے باوجود سکول انتظامیہ کی غفلت اور لاپروائی اس حد تک ہے کہ عمارت میں سینکڑوں طلبہ تعلیم حاصل کر نے میں مصروف عمل ہیں اس سلسلہ میں ایک سروے میں اہل علاقہ کے لوگو ں کا کہنا تھا کہ سکول انتظامیہ اولڈ بلاک کی عمارت کو گرانے میں غفلت سے کام لے رہی ہے ،بلاک میں سینکڑوں طلبہ تعلیم حاصل کررہے ہیں جو کسی وقت بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے اہل علاقہ نے ڈی سی او اوکاڑہ سقراط امان رانا اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران سے فوری ایکشن لے کر خستہ حال عمارت کو گرا کر دوبارہ تعمیر کیا جائے اگر کوئی حادثہ ہوا تو اس کا ذمہ دار ہیڈ ماسٹر ہو گا اس سلسلہ میں ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ اشرف المدارس ہائی سکول س نذیر حسین رابطہ کیا تو انہو ں نے کہا کہ کمروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے والی ہیں ،کام رکا ہوا ہے جلد بلاک کو گراکر تعمیر کرلیا جائے گا*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker