پاکستانتازہ ترین

اوکاڑہ : حکومت پنجاب صوبہ بھر کے کسانوں سے چالیس لاکھ ٹن گندم خرید کرے گی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف

اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صوبہ بھر کے کسانوں سے چالیس لاکھ ٹن گندم خرید کرے گی کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے کابینہ کی کمیٹی بنادی ہے گندم کی خریداری میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی شکایات سیل بنادیا گیا ہے رواں سال گندم کی فصل بہترین رہی نندی پور پراجیکٹ سے بجلی بحران پر قابو پالیا جائے گاانہوں نے ان خیالات کا اظہارمظہرآباد دیپالپورمیں گندم کٹائی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا میاں شہباز شریف کا دیپالپور پہنچنے پر زبردست استقبال کیا گیا میاں شہباز شریف نے گندم کی کٹائی کے افتتاح کے بعدسترہ کروڑ روپے مالیت کی سڑک دیپالپور تا بصیر پوراور اٹھارہ کروڑ روپے کی لاگت سے دیپالپور بائی پاس کا بھی افتتاح کیا وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں کاشتکاروں اور زمینداروں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور ان مسائل کو حل کرنے کیلئے کابینہ کی کمیٹی بنا دی گئی ہے بہت جلد تمام مسائل حل کردئیے جائیں گیاانہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں سے چالیس لاکھ ٹن گندم خریدکرے گی اور گندم کی خریداری میں کسی قسم کی کوئی کرپشن اور شکایت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور اس سلسلہ میں شکایات سیل قائم کردیا گیا ہے انہوں نے مزیدکہا کہ امسال گندم کی فصل بہترین ہوئی ہے اور پیداوارمیں بھی اضافہ ہوگا وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کے بحران پر بہت جلد قابو پالیا جائے گا نندی پور پراجیکٹ سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی آجائے گی

یہ بھی پڑھیں  پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے ناصراسلم زاہدکا نام تجویز کر دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker