تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : حکومت تین سالوں میں لوڈشیڈنگ ختم نہیں کرسکی وہ پانچ سالوں میں بھی کچھ نہیں کریگی . ندیم مغل

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ندیم مغل نے کہا ہے کہ 2018 لوڈشیڈنگ نہیں حکومت کے خاتمے کا سال ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہ جو حکومت تین سالوں میں لوڈشیڈنگ ختم نہیں کرسکی وہ پانچ سالوں میں بھی کچھ نہیں کریگی گیس بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے کاروباری سر گرمیاں ماند پڑ گئی ہیں غریب دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں اور حکمران اورنج ٹرین کے افتتاح اور پبلسٹی پر کروڑوں روپے خرچ کر رہے ہیں چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعویدار تین سالوں میں بھی کچھ نہ کر سکے عوام کی زندگی اجیرن کر دی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑچکے ہیں لوگ دوبارہ بیس سال پیچھے چلے گئے ہیں اور ضروریات زندگی کو پورا کرنے کیلئے لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!