تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :عوام کو بہترین کوالٹی کی اشیائے خورونوش کی فراہمی کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں . قیصر سلیم

ٍاوکاڑہ(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن آفیسر قیصر سلیم نے کہا ہے کہ صارفین کی سہولت سب سے مقدم ہے تمام سرکاری ادارے اور دیگر تنظیموں کی اولین ترجیح لوگوں کی مشکلات کو کم کرنا اور مسائل کا حل ہونا چاہیے عوام کو بہترین کوالٹی کی اشیائے خورونوش کی فراہمی کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ای ڈی او زراعت ڈاکٹر شیر محمد شیراوت،اے سی رینالہ سید شفقت رضا ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر رانا خداداد ،ڈی ایل او ڈاکٹر محمد اشرف ،ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر مہر محمد ارشاد ،صدر مرکزی انجمن تاجران حاجی سلیم صادق ،جنرل سیکریڑی شیخ ریاض انور،صدر سبزی منڈی چوہدری محمد اشرف،ڈی ایس پی سٹی طارق ظفر و دیگر متعلقہ افسران و تاجروں نے شرکت کی۔اجلاس میں اشیائے ضروریہ کے نرخ طے کئے گئے ۔سپر باسمتی75روپے کلو سپر باسمتی پرانی 90تا 95روپے کلو،دودھ60روپے کلو،چاول اری30روپے کلو،دال چنا باریک90روپے کلو،دال چنا موٹی 100روپے کلو،دال مسور موٹی120روپے کلو،دال مسور باریک145روپے کلو،دال ماش دھلی190روپے کلو،دال ماش چمن210روپے کلو،دال مونگ دھلی128روپے کلو،چنا کالا و سفید100روپے کلو،مرچ سرخ کھلی200روپے کلو ،چینی63روپے کلو،بیسن105روپے کلو طے کئے گئے۔ڈی سی او قیصر سلیم نے کہا کہ انجمن تاجران کی جانب سے عوام کو مقررہ نرخوں پر بہترین اشیائے خورونوش کی فراہمی کے لئے تعاون قابل تحسین ہے انہوں نے کہا کہ تاجروں کی قابل عمل تجاویز کو یقینی بنیا جائے گا لیکن گراں فروشوں کے خلاف ہر صورت میں کاروائی کی جائے گی*

یہ بھی پڑھیں  سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کی تاریخیں مانگ لیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker