تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : شہر کی حدود سے گزرنے والی جی ٹی روڈ پر موت کے کنوئیں

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)شہر کی حدود سے گزرنے والی جی ٹی روڈ پر موت کے کنوئیں ،محکمہ ہائی وے اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی غفلت سے ٹریفک کے نظام میں خلل تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ شہر کی حدود سے گزرنے والی جی ٹی روڈ کو کچھ عرصہ پہلے دورویہ کر دیا گیا تھا تاکہ ٹریفک کی روانی میں تسلسل برقرار رہ سکے لیکن نئی تعمیر شدہ جی ٹی روڈپر جگہ جگہ قائم مین ہول ٹریفک کے نظام کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں سب سے زیادہ خطرناک بات جو دیکھنے کو ملتی ہے وہ ان مین ہولز پر ڈھکن کا غائب ہونا ہے جب کہ چند پر ڈھکن مکمل ٹوٹ پھوٹ چکے ہیں جبکہ انتظامیہ سب اچھا کی رپورٹ کے ساتھ تصویری اخباری مہم چلا رہی ہے سیاسی ،مذہبی ،سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے کمشنر ساہیوال ڈویژن ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر اوکاڑہ سے سڑک کی تعمیر کے دوران مین ہولزکو نظر انداز کرنے کا نوٹس لینے اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker