تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:سینکڑوں افراد کے خلاف جی ٹی روڈ بلاک کرنے پرمقدمہ درج

okaraاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سینکڑوں افراد کے خلاف جی ٹی روڈ بلاک کرنے پر16ایم پی او کے تحت مقدمہ درج۔ سینکڑوں افراد دو بہن بھائیوں کے قتل پر ملزمان کی عدم گرفتاری پر جی ٹی روڈ پر مقتولین کی نعشیں رکھ کر احتجاج کررہے تھے جس سے جی ٹی روڈ پر کئی گھنٹے ٹریفک جام رہی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں صادق آباد میں اوکاڑہ کے رہائشی دو بہن بھائیوں محمد الیاس اور اظہراں بی بی کو قتل کردیا گیا تھا جن کے نعشیں اوکاڑہ پہنچی تو ورثاء نے اہل علاقہ کے سینکڑوں افراد سے مل کر مقتولین کی نعشیں جی ٹی روڈ پر رکھ احتجاج شروع کردیا مظاہرین مطالبہ کررہے تھے کہ قاتل کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے جس سے جی ٹی روڈ بلاک ہونے سے جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں پولیس نے مظاہرین کے خلاف تھانہ صدر اوکاڑہ میں زیر دفعہ341 ت پ اور 16ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button