تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: ڈسٹر کٹ بارایسوسی ایشن اور سٹی پر یس کلب(رجسٹرڈ) کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ) الیکٹرانک میڈیا کے عہدیداران کا ڈسٹر کٹ بارایسوسی ایشن اور سٹی پر یس کلب(رجسٹرڈ) اوکاڑہ کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ،وکلاء اورصحافیوں کی شرکت تفصیلات کے مطابق الیکٹرانک میڈیا کے صدر ڈاکٹر ندیم اسلم ،جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا سہیل اعجاز نے حق ٹاؤن میں ڈاکٹر ندیم اسلم کی رہائش گاہ پر ڈسٹر کٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے نومنتخب صدر رائے ارشد رضا ، جنرل سیکرٹری نعیم اللہ چوہدری ،نومنتخب صدر اوکاڑہ سٹی پر یس کلب (رجسٹرڈ) اوکاڑہ محمدمظہر رشید چوہدری اور جنرل سیکرٹری محمد شفیق بھٹی کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔منتخب عہدیداران ڈسٹرکٹ بار اور اوکاڑہ سٹی پر یس کلب (رجسٹرڈ) اوکاڑہ کے عشائیہ میں صوبائی جنرل سیکرٹری ریجنل یونین آف جرنلسٹس پنجاب عابد حسین مغل ،ضلعی صدر رائے خالد سرورکھرل ، سینئر صحافی احتشام جمیل شامی ، طارق مجید مغل ،مزمل حسین جوئیہ ، سہیل احمد مغل ،عرفان اعجاز ،سابق جنرل سیکرٹری بار طلعت محمود ،قاری خالد ایڈووکیٹ ، کونسلر چوہدری محمد اویس ،لیبر انسپکٹر ریاض وٹوودیگر نے شرکت کی ۔اس موقع پر بارا ور پر یس کے بہتر کردار کو مل کر اجاگر کرنے کا عہد کیا گیا اور مل کر شہر یو ں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل بھی تیار کیا گیا*

یہ بھی پڑھیں  لاہور : دیوار گرنے سے میٹروٹرین پر کام کرنیوالے5 مزدور جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker