تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ہسپتالوں کی مانٹیرنگ اور اچانک دوروں سے حالات میں بہتری آرہی ہے . ڈپٹی کمشنر صائمہ احد

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)سرکاری ہسپتالوں میں خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی حاضری کو یقینی بنانے اور داخل مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں ہسپتالوں کی مانٹیرنگ اور اچانک دوروں سے حالات میں بہتری آرہی ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی،ٹی ایچ کیو دیپالپور سمیت بنیادی مراکز صحت کا دورہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے ہسپتال میں داخل مریضوں سے مفت ادویات کی فراہمی اور علاج و معالجہ سے متعلق بھی دریافت کیا انہوں نے ایم ایس صاحبان کو ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی سیکورٹی ان ڈور اور آؤٹ ڈور میں آنے والے مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں*

یہ بھی پڑھیں  محکمہ موسمیات کی ملک کےبیشترحصوں میں کل سے بارش کی پیش گوئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker