تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : محکمہ صحت کے افسران، کارکنان کی پولیو مہم کے خاتمہ میں جدوجہد لائق تحسین ہے۔ چوہدری طاہر امین

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) اسسٹنٹ کمشنرچوہدری طاہر امین نے کہا ہے کہ پولیو فری پاکستان کے نعرہ کو عملی شکل دینے کے لئے ضروری ہے کہ ہم سب پولیو کے خاتمہ کے لئے اپنا کردار ادا کریں اپنے بچوں کو اس مہلک مرض سے بچانے کے لئے ہمیں ذمہ داری سے جدو جہد کرنی ہے تاکہ اپنے نو نہالوں کو بہتر اور صحت مند مستقبل دے سکیں محکمہ صحت کے افسران اور کارکنان کی پولیو مہم کے خاتمہ میں جد و جہد لائق تحسین ہے ضلعی انتظامیہ پولیس سمیت تمام سرکاری ادارے پولیو کے خاتمہ کے کار خیر میں ان کے ساتھ ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی میں ہونے والی اس تقریب میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر عمار شاہ ڈاکٹر مدثر سمیت علماء تاجروں ،صحافیوں ،سول سوسائٹی ،پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر جاوید احمد گورائیہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 23مئی 2016کو شروع ہونے والی تین روزہ پولیو مہم کے دوران ضلع کے پانچ لاکھ 45ہزار847بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے اس مقصد کے لئے 1030موبائل ٹیمیں59ٹرانزٹ ٹیمیں اور 137فکسڈ ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!