تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : نواز حکومت کی کسان پالیسی کاپول کھل گیا ہے کسانوں کانعرہ لگانے والے اب کسان دشمن ہوچکے ہیں. میاں منظور احمد خاں وٹو

اوکاڑہ(بیورورپورٹ )پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر میاں منظور احمد خاں وٹو نے کہا ہے کہ نواز حکومت کی کسان پالیسی کاپول کھل گیا ہے کسانوں کانعرہ لگانے والے اب کسان دشمن ہوچکے ہیں کسان ملک کی ریڈ ھ کی ہڈی کی حیثت رکھتے ہیں اِنہوں نے غیر منصفانہ جو طریقہ اپنا رکھا ہے وہ قا بلِ مذمت ہے اِ ن خیالات کا اِظہار اِنہو ں نے زمینداروں، پارٹی رہنماؤں اورکارکنوں سے خطاب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی گندم کی خریداری پرباردانے کی غیر منصفانہ تقسیم نے کسانوں کی کمر میں جو چھرا گھونپ دیا ہے اور کسانوں کے ساتھ سلوک کی اس سے بد ترین مثال پہلے کہیں نہیں ملتی جن حکمرانوں نے کسانوں سے منافقت کی وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے اگر پیپلز پارٹی جمہوریت کا ساتھ نہ دیتی تو اِن حکمرانوں کاچلنا مشکل ہو جاتالیکن اب کسانوں کے ساتھ نااِنصافی قابلِ قبول نہیں ہے اگر پنجاب حکومت نے کسان پالیسی نہ تبدیل کی توہم کسانوں کے ساتھ ملکر کسان تحریک چلائیں گے اور پھر دمادم مست قلندر ہوگا*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button