تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : سائنسی نمائش کے انعقاد سے طالب علموں کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملا ہے . ڈپٹی کمشنر صائمہ احد

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے کہا ہے کہ طالب علموں کی حوصلہ افزائی انکی صلاحیتوں کو ابھارنے اور خود اعتمادی پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔سائنسی نمائش کے انعقاد سے طالب علموں کو نہ صرف اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملا ہے بلکہ ایک ٹیم کے طور پر کام کرنے کی عظمت کو بھی انہوں نے پایا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ کالج اوکاڑہ میں سائنسی نمائش کے افتتاح کے بعد بچوں کے بنائے گئے سائنسی ماڈلز کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی جی صباء اصغر، پرنسپل ڈی پی ایس، پرنسپل کیڈٹ کالج سمیت اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔ سائنسی نمائش میں حجرہ شاہ مقیم،حویلی لکھا، بصیرپور کے سکولوں کے بچوں نے سائنسی ماڈلز نمائش کیلئے رکھے تھے۔ طلباء نے آلودگی کے خاتمہ ، ماحول کے تحفظ، بائیو گیس ، پانی کی صفائی، گھر کی حفاظت، بجلی کی بچت، سولر سسٹم سمیت مختلف سائنسی ماڈلز کے نمونے پیش کیے جس میں ڈپٹی کمشنر صائمہ احد سمیت دیگر شرکاء نے گہری دلچسپی لی ۔ ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے بچوں سے سائنسی ماڈلز کے طریقہ کار ، بناوٹ اور کام کرنے سے متعلق دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طالبعلموں کو سائنسی میدان میں ہونیوالی پیش رفت میں نہ صرف آگاہ کریں بلکہ انہیں سائنسی ماڈلز کے ذریعے ہونیوالے کام کے طریقہ کار سے متعلق بھی وضاحت سے بتائیں۔ اس موقع پر پرنسپل ڈی پی ایس کیپٹن(ر) ابرار اور وائس پرنسپل تنویر احمد نے بتایا کہ ڈی پی ایس کے زیر اہتمام ہونیوالی سائنسی نمائش میں 80 سے زائد سائنسی ماڈلز کیلئے سٹالز لگائے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ پڑھائی پر مرکوز کریں اور اپنے اساتذہ اور والدین کی رہنمائی میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے ادارے کا نام روشن کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مستقبل قریب میں فائن آرٹس اور پرفارمنگ آرٹس کے مقابلے بھی کروائے جائیں گے*

یہ بھی پڑھیں  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker