تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : صحت مند جانوروں کے معیاری گوشت کی فراہمی مقررہ نرخوں پر یقینی بنانے کے لئے محکمہ لائیو سٹاک مزید اقدامات کرے ۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر قیصر سلیم

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن آفیسر قیصر سلیم نے کہا ہے کہ ضلع میں صحت مند جانوروں کے معیاری گوشت کی فراہمی مقررہ نرخوں پر یقینی بنانے کے لئے محکمہ لائیو سٹاک مزید اقدامات کرےغیر معیاری گوشت کا کاروبار کرنے والے لوگوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے اور ان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے چالان عدالت میں بھیجے جائیں۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نے کہا کہ ضلع بھر میں مضر صحت گوشت کا کاروبار کرنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اس مہم میں اب تک 62ملزمان گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کروانے کے علاوہ تقریباََ 32ہزار کلو گرام مضر صحت گاشت تلف کیا جا چکا ہے *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button