تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ضلع بھر میں شدید بارشوں کے باعث دیوار گرنے ،کرنٹ لگنے اور مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق

okara after rain 05-09-2014اوکاڑہ(بیورورپورٹ)گذشتہ 48گھنٹوں کے دوران ضلع بھر میں شدید بارشوں کے باعث دیوار گرنے ،کرنٹ لگنے اور مختلف حادثات میں 6افراد جاں بحق جبکہ پچاس سے زائد افراد زخمی ہو گئے نشیبی علاقے تین سے چار فٹ تک بارش کے پانی میں ڈوب گئے بعض مقامات پر لوگوں نے چھتوں پر پناہ لے رکھی ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کی طرح ضلع اوکاڑہ میں گذشتہ روز سے شروع ہونے والی شدید طوفانی بارش سے نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیانشیبی علاقے پانی سے بھر گئے ریلوے کالونی سمیت متعدد آبادیوں میں پانی زیادہ آنے کی وجہ سے لوگ چھتوں پر پناہ لینے پر مجبور ہو گئے ٹی ایم اے اور متعلقہ ضلعی افسران کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات ریت کی دیوار ثابت ہوئے مقامی رہائشی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

یہ بھی پڑھیں  الیکشن کمیشن کے احکامات کے باوجود میونسپل کمیٹی پھولنگر کے ریٹرننگ آفیشر کاکا غذات نامزدگی دینے سے انکار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker