تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے عبداللطیف عرف بھپی اور ہمت علی عرف افتخار ڈکیت ہلاک . پولیس زرائع

اوکاڑہ (بیورورپوٹ ) اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے عبداللطیف عرف بھپی اور ہمت علی عرف افتخار ڈکیت ہلاک ،دو ڈاکو رات کی تاریکی کا فائد ہ اُٹھاتے ہوئے فرار،پولیس زرائع کے مطابق چار کس نامعلوم ڈکیت اسلحہ کے زور رپر امین کوٹ کے قریب ناکہ لگا کردیہاتیوں کو لوٹ رہے تھے مشتاق نامی شخص نے پولیس کو اطلاع دی کہ چار کس ڈکیت مجھ سے موٹر سائیکل چھین کر جانب بائی پاس بصیرپورمنڈی احمد آباد روڈ کی جانب فرار ہو گئے ہیں پولیس پارٹی ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے ان کے قریب پہنچی تو ڈکیتوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی ڈکیتوں کی فائرنگ سے دوپولیس اہلکار جن میں اے ایس آئی ناظم علی اور کنسٹیبل محمد احمد شدید زخمی ہوگئے ۔وقوعہ کی اطلاع پرڈی پی او اوکاڑہ محمد فیصل رانا،اے ایس پی دیپالپور اور ایس ایچ او بصیر پور بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔پولیس پارٹی نے حفاظت حق اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی۔تقریباآدھے گھنٹہ تک پولیس پارٹی اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کاسلسلہ جاری رہا۔جب فائرنگ کا سلسلہ بند ہوا تو پولیس پارٹی نے ٹارچوں کی روشنی کی مدد سے تلاش شروع کی تلاش پر دو کس اسم و مسکن نامعلوم ملزمان کی نعشیں سٹر ک کے ساتھ فصل دھان میں پڑی تھیں جن کے پاس کلاشنکوف معہ 20گولیاں ، پمپ ایکشن معہ 17گولیاں 2عدد موبائل فون 2عدد شناختی کارڈ اور تین عدد موٹرسائیکلیں پڑی ہوئی تھیں۔ملزمان کی شناخت عبداللطیف عرف بھپی اور ہمت علی عرف افتخار کے نا م سے ہوئی ۔ فائرنگ کے نتیجہ میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے عبداللطیف عرف بھپی اور ہمت علی عرف افتخار ڈکیت ہلاک ہوگئے اوردو ڈاکو رات کی تاریکی کا فائد ہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ عبداللطیف عرف بھپی اور ہمت علی عرف افتخار ضلع اوکاڑہ کے علاوہ نورشاہ ساہیوال بہالنگر اور متعدد اضلاع کی پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب تھے عبداللطیف عرف بھپی اور ہمت علی عرف افتخار ڈکیتی ود مرڈر، ہاؤ س رابری ،روڈ رابری ،مویشی چوری اور ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب تھے دوران واردات ہمت علی عرف افتخار شریف شہریوں کی عزتوں سے کھیلتاتھا ڈی پی او اوکاڑہ نے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے اے ایس پی دیپالپور سرکل کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیکر ہدایت کی کہ تمام تر وسائل کو بروے کار لاتے ہوئے نامعلوم ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لائیں*

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پتوکی کا فوڈ انسپکٹر اور ٹیم کے ہمراہ ملتان روڈ پر واقع فیکٹریوں پر چھاپے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker