تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں پہلے رنگا رنگ سپورٹس فیسٹول کا انعقاد

اوکاڑہ (بیورورپورٹ )یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں پہلے رنگا رنگ سپورٹس فیسٹول کا انعقاد ،تمام ڈیپارٹمنٹ کے طلبا و طالبات نے مختلف کھیلوں میں بھر پور شرکت کی،فیسٹول پچیس فروی تک جاری رہے گا ،تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں پہلے سپورٹس فیسٹول کا باقاعدہ افتتاح ہو گیا ،افتتاحی تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں محمد منیر ،ایم پی اے جاویدعلاؤالدین،کوارڈینیٹرخالد سلیم،فوکل پرسن محمد شاہد ،سماجی ورکر وصحافی محمد مظہررشید چوہدری ،سینئر جرنلسٹ محمد اسلم پراچہ ،چوہدری عرفان اعجاز سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔سپورٹس فیسٹول میں یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے چار ہزار سے زائد طلبا وطالبات شرکت کر رہے ہیں پہلے دن تمام ڈیپارٹمنٹ کے طلبا وطالبات نے مخصوص رنگ کے ملبوسات پہن کرڈھول کی تھاپ پر معززمہمانان کو سلامی پیش کی سپورٹس فیسٹول 25فروی تک جاری رہے گا *

یہ بھی پڑھیں  سعودی شہزادے کے دورہ پاکستان پر وفاقی پولیس کو انعام میں ملنے والے لاکھوں روپے کی چند افسران میں بندربانٹ نے معاملہ کو ایک بار پھر بھڑکا دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker