تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) میں عالمی یوم امن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

اوکاڑہ(بیورورپورٹ+ نمائندہ خصوصی+ تحصیل رپورٹر) سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ)میں عالمی یوم امن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد۔”پرامید پر امن پنجاب "کے موضوع پر سیمینار زیرصدارت صدر سٹی پریس کلب( رجسٹرڈ ) محمد مظہر رشید چوہدری منعقد ہواتقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ انچارج ریسکیو 1122ظفر اقبال چوہدری مہمان اعزاز ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر خورشیدجیلانی ،ریجنل یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری عابد حسین مغل تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان سے دہشتگردی میں بہت حد تک کمی واقع ہوئی ہے ۔نیشنل ایکشن پلان کے ذریعے عوام کی فلاح و بہود اور ترقی کے کاموں کی رفتار تیز کرنے میں مدد ملی ہے نیشنل ایکشن پلان کے ذریعے صوبے میں نہ صرف امن قائم ہوا ہے بلکہ شر پسندعناصر کے خلاف پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھرپور کاروائی کی اس پر ہم سب پنجاب حکومت کو مبارک باد دیتے ہیں صوبے میں امن کے قیام کے لیے حکومت پنجاب میاں شہبار شریف اور وزیراعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں ہمیشہ کوشاں رہی ہے اور آج عالمی یوم امن کے حوالے سے ’’پر امن پرامیدپنجاب‘‘کے حوالے سے سیمینار کا بنیادی مقصد لوگوں میں نیشنل ایکشن پلان کے متعلق آگاہی اور لوگوں کو شعور دینا ہے کہ پنجاب حکومت معاشرہ میں امن و امان قائم کرنے کے لیے ہر وقت کوشاں ہے تقریب میں عہدیداران سٹی پریس کلب ڈاکٹر اعجاز انجم کھوکھر ،چوہدری شکیل احمد عاصم ،ڈاکٹر ندیم اسلم ،شیخ گلفام ،ارشد جاوید،عباس علی جٹ اورممبران پریس کلب نے شرکت کی*

یہ بھی پڑھیں  کل جماعتی امن کانفرنس کا اعلامیہ جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker