تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : شادی کی تقریبات کھلی جگہوں پر کرنے سے سرد موسم میں لوگ کورونا سے بچتے بچتے بیماریوں میں مبتلا ہوجائیں گے . ڈاکٹر افتخار امجد

اوکاڑہ (محمد مظہررشید چودھری سے )اوکاڑہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر / سابق صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اوکاڑہ ڈاکٹر افتخار امجد نے کہاکہ حکومت شادی ہالوں کے لئے ہر روزنئے ایس او پیز جاری کررہی ہے،شادی ہال حکومت کو اربوں روپے سالانہ ٹیکس کی مد میں اداکرتے ہیں، محکمہ صحت کے افسرا ن کے ذریعے شادی ہالوں کی ایسی پالیسی مرتب کی جائے جس سے شادی ہالوں کے کاروبار بھی چلتے رہیں اورکورونا سے بھی بچاجاسکے،ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاڈاکٹر افتخار امجد نے کہاکہ دنیاکے ہرملک میں کورونا اثرانداز ہوا ہے پوری دنیا کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے مگر بیرونی دنیانے کورونا سے بچاﺅ اورمعیشت کی بحالی کے لئے اپنے اپنے خیالات کومدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں مرتب کررکھی ہیں،مگر ہماری حکومت ہرروز کوئی نہ کوئی نئی پالیسی مرتب کرلیتی ہے، ایک طرف توحکمران کہہ رہے ہیں کہ عوام کو کورونا سے بچانا بھی ہے، اورکاروبار بھی چلانے ہیں مگر دوسری طرف اس کے برعکس پالیسیاں مرتب کی جارہی ہے ملک میں گوں مگوں کی صورت پیدا ہوچکی ہے، انہوںنے کہاکہ شادی کی تقریبات کھلی جگہوں پر کرنے سے سرد موسم میں لوگ کورونا سے بچتے بچتے بیماریوں میں مبتلا ہوجائیں گے انہوںنے کہاکہ محکمہ صحت کے اعلیٰ افسروں سے مل کر ایسے پیرا میٹر بنائے جائیں جس سے لوگ کورونا وائرس اور بیروزگاری سے بچ سکیں٭

یہ بھی پڑھیں  دہشتگردی کاخطرہ، سیکیورٹی اداروں نے ریڈ الرٹ جاری کردیا

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker