تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : علاقہ خیابان حبیب ،اولاد نہ ہونے کی پاداش میں خاوند نے تیز دھار آلے سے بیوی کو ذبح کر دیا

اوکاڑہ (بیورورپورٹ )اولاد نہ ہونے کی پاداش میں خاوند نے تیز دھار آلے سے بیوی کو ذبح کر دیا تفصیلات کے مطابق تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ خیابان حبیب کے رہائشی جاوید کی دو سال قبل ثنا ء نامی لڑکی سے شادی ہوئی تھی شادی کے دو سال بعد تک اولاد نہ ہونے پر اکثر جاوید کا اپنی بیوی سے جھگڑا رہتا تھا گزشتہ روز بھی ثناء اور جاوید کی آپس میں تلخ کلامی ہوئی اس دوران جاوید نے طیش میں آ کر استرے کے وار کر کے اپنی بیوی ثنا کو لہولہان کر دیا اور خود موقع سے فرار ہو گیااس دوران ثناء زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی مقامی پولیس نے ثنا ء کی نعش کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے اس کے خاوند کی تلاش شروع کر دی ہے *

یہ بھی پڑھیں  نیشنل پارٹی ضلع سبی کے زیراہتمام بابائے بلوچستان میرغوث بخش بزنجو کی پچیسویں برسی کے موقع پرتعزیتی ریفرنس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker