تازہ ترینعلاقائی

ٓاوکاڑہ : ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز کو سپلائی کے لیے لایا جانے والامردہ مرغیوں کا گوشت پکڑا گیا

ٓاوکاڑہ(بیورورپورٹ)ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز کو سپلائی کے لیے لایا جانے والامردہ مرغیوں کا گوشت پکڑا گیا ملزم عرصہ دراز سے مردار گوشت ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کو سپلائی کر رہا تھا ویٹرنری ڈاکٹر نے مردہ مرغیوں کا گوشت تحویل میں لیتے ہوئے ملزم کو گاڑی سمیت تھانے بند کروا دیا تفصیلات کے مطابق ساہیوال روڈ سے اوکاڑہ کی جانب مرغی کے گوشت سے لوڈ ایک ڈالہ آ رہا تھا جب ڈالہ تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ دیپالپورچوک کے قریب پہنچا تو ایک سائیڈ پر ڈالے کو روک کر اس میں سوار ون فور ایل کے رہائشی نذیر احمد نے گوشت کے پیکٹ نکال کر مختلف ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کو سپلائی شروع کر دی اسی دوران ویٹرنری آفیسر ثاقب مجید کو کسی نے اطلاع کی کے سپلائی کیے جانے والا گوشت مردہ ہے جس پر انہوں نے پولیس کی نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر بدبو دار گوشت سے لوڈ ڈالے کو تحویل میں لیتے ہوئے نذیر نامی شخص کو حراست میں لے لیا پولیس نے گوشت سے لوڈ ڈالے کو تھانے منتقل کرتے ہوئے نذیر احمد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ بد بودار مردہ گوشت کو تلف کر دیا گیا

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : ریسکیو1122 اوکاڑہ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker