تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : کسی معاشرے میں بھی بچوں پر جبر اور تعلیم سے محروم رکھنے کا تصور نہیں . مس شازیہ اقبال

اوکاڑہ (بیورورپورٹ ) کسی معاشرے میں بھی بچوں پر جبر اور تعلیم سے محروم رکھنے کا تصور نہیں دنیا کے تمام مذاہب بھی تعلیم حاصل کرنے کا درس دیتے ہیں مس شازیہ اقبال ڈویثرنل ایجوکیشنل آفیسر لٹریسی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں سے جبری مشقت لینا کسی مہذب معاشرے کو زیب نہیں دیتامعاشی بدحالی سہولیات سے محرومی استحصال بے روزگاری اور غربت و دیگر مسائل کا بہانہ بنا کر بچوں کو زیور تعلیم سے دور رکھ کر جبری مشقت لی جا رہی ہے جو کہ اب نا قابل برداشت ہے ان تمام بچوں کو مفت تعلیم اور زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے حکمت عملی بن چکی ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے اوکاڑہ کینٹ اور ملحقہ علاقہ کے مختلف سکولوں کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا اس کے علاوہ بھٹہ خشت پر بنائے گئے سکولز کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود طلبہ ،اساتذہ اور بھٹہ خشت مالکان سے بھی ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے اساتذہ و بھٹہ خشت مالکان کو لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے کاموں سے آگاہ کیا اور اس پراجیکٹ کو مزید بہتر و فعال بنانے پر زور دیا انہوں نے کہا کہ بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں اگر ان کو زیور تعلیم سے دور رکھا گیا تو معاشرے میں برائیاں جنم لیں گی جوکہ پاکستان کے مفاد میں بہتر نہیں لہذا بچوں کو تعلیم دلوائی جائے تاکہ پاکستان کا مستقبل روشن اور آنے والے نسلیں بہتر طور پر اپنا کام کر سکیں مختلف سکولز کے دورہ کے موقع پر وہاں موجود افراد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ ہم بچوں کے ہاتھ میں قلم کتاب کی بجائے اوزار دیکھنے کے باوجود معیوب نہیں سمجھتے انہوں نے کہا کہ اس عمل کے تدراک کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا کیونکہ یہ بچے ہمارا سرمایہ ہیں اور ہم ان کی صلاحیتوں کو ضائع نہیں ہوتے دیکھ سکتے *

یہ بھی پڑھیں  قصور میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر ماں بیٹی کوقتل کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker