تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : مجھے جو کامیابی ملی ہے اس پر ہم جتنا بھی اللہ کا شکر ادا کریں وہ کم ہے . کونسلر اکبر علی خان

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق وارڈ نمبر 41 سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے والے کونسلر اکبر علی خان نے کہا ہے کہ اللہ تعالی کی خاص رحمت اور حلقہ کی عوام کی محبتوں سے مجھے جو کامیابی ملی ہے اس پر ہم جتنا بھی اللہ کا شکر ادا کریں وہ کم ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے منتخب ہونے کے بعد سماجی کارکن وصحافی محمد مظہررشید چوہدری سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اہل علاقہ لالہ زار کالونی ،سندھی محلہ ،ریلوے کوارٹرز،کمہار محلہ اور معززین شہر کی کثیر تعداد موجود تھی اکبر علی خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی بدولت عوام نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم نے پہلے بھی عوام کی خدمت کی ہے اور اب ایک نئے جذبے سے عوامی خدمت کے سلسلہ کو مزید بہتر بنائیں گے*

یہ بھی پڑھیں  ’’معصوموں کا لہو رنگ لائے گا‘‘

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker